شمالی بھارت

میلادجلوس کے دوران مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر 20 افراد گرفتار

سپرنٹنڈنٹ پولیس(وڈودرہ رورل) روہن آنند نے بتایاکہ جمعہ کی شب جب یہ جلوس ایک مندر کے قریب سے گزررہا تھا تو اس میں شامل چند افراد نے فحش اشارے کئے اور مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے الفاظ ادا کئے۔

وڈودرہ: گجرات کے وڈودرہ کے پادرہ علاقہ میں عید میلادالبنیؐ کے موقع پر نکالے گئے جلوس کے دوران مبینہ طورپر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر 20  افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں
تحصیلدار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار
رام دیو کو 5 اکتوبر کو پولیس اسٹیشن میں حاضر ہونے کی ہدایت
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر غیر ملکی گرفتار
بھائی کے سامنے بہن کی عصمت ریزی، ملزمین گرفتار
2بنگلہ دیشی شہری غیرقانونی قیام کے الزام میں گرفتار

سپرنٹنڈنٹ پولیس(وڈودرہ رورل) روہن آنند نے بتایاکہ جمعہ کی شب جب یہ جلوس ایک مندر کے قریب سے گزررہا تھا تو اس میں شامل چند افراد نے فحش اشارے کئے اور مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے الفاظ ادا کئے۔

بعدازاں ہندو برادری کے افراد کا ایک گروپ پادرہ پولیس اسٹیشن کے باہر جمع ہوگیا اور ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ہجوم کو منتشر کردیا گیا اور اجئے پرمار نامی شخص کی شکایت پر 13  معلوم اور دیگر نامعلوم ملزمین کے خلاف جو جلوس کا حصہ تھے‘ ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔