حیدرآباد

تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں 221 خاتون امیدوار میدان میں

بی جے پی نے سب سے زیادہ 13 خواتین کو سیٹیں دی ہیں۔ جناسینا، جس کا اس پارٹی کے ساتھ اتحاد ہے، نے ایک خاتون کو کھڑا کیا ہے۔ کانگریس پارٹی نے 12 اور حکمراں بی آرایس نے 8 خواتین کو ٹکٹ دیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی کے انتخابات میں 221 خاتون امیدوار میدان میں ہیں۔ ان میں بی آرایس، کانگریس، بی جے پی جناسینا اور سی پی ایم کے بشمول 36 خواتین مقابلہ کررہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
نقدرقومات، شراب اور دیگر اشیاء کی ضبطی میں تلنگانہ سرفہرست
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
اے پی میں لوک سبھا کے 13حلقوں کیلئے ٹی ڈی پی کی پہلی فہرست جاری
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان

 بی ایس پی کی جانب سے 9 اور خواتین میدان میں ہیں۔یگر بقیہ آزاد امیدوار ہیں۔ جو بڑی جماعتیں قانون سازاداروں میں خواتین کے لیے 33 فیصد ریزرویشن کا دعویٰ کر رہی ہیں، ان میں سے کسی نے بھی خواتین کو کم از کم نصف نشستیں الاٹ نہیں کیں۔

بی جے پی نے سب سے زیادہ 13 خواتین کو سیٹیں دی ہیں۔ جناسینا، جس کا اس پارٹی کے ساتھ اتحاد ہے، نے ایک خاتون کو کھڑا کیا ہے۔ کانگریس پارٹی نے 12 اور حکمراں بی آرایس نے 8 خواتین کو ٹکٹ دیا ہے۔

 ان انتخابات میں جملہ 2,290 امیدوار میدان میں ہیں جن میں سے 2,068 مرد اور ایک زنخہ ہے۔ 2018 کے انتخابات میں 140 خواتین نے حصہ لیاتھا۔ اس مرتبہ تقریباً 81 زائد خواتین حصہ لے رہی ہیں۔