یوپی میں خواتین کے لئے کانگریس کا انتخابی منشور جاری

شکتی ودھان نامی 6 نکاتی منشور جاری کرتے ہوئے پرینکا نے کہا کہ یو پی میں کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو وہ یقینی بنائے گی کہ ریاست میں 50 فیصد راشن دکانیں عورتیں چلائیں۔

لکھنو: کانگریس قائد پرینکا گاندھی وڈرا نے اترپردیش اسمبلی الیکشن سے قبل خواتین کے لئے علیحدہ منشور جاری کیا۔ چہارشنبہ کے دن جاری اس منشور میں 20 لاکھ نئی نوکریوں میں 40 فیصد عورتوں کو دینے کا وعدہ کیا گیا۔

شکتی ودھان نامی 6 نکاتی منشور جاری کرتے ہوئے پرینکا نے کہا کہ یو پی میں کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو وہ یقینی بنائے گی کہ ریاست میں 50 فیصد راشن دکانیں عورتیں چلائیں۔

منشور میں درج نکات میں سوابھیمان (عزت نفس)‘ سوالمبن (خودمکتفی ہونا)‘ شکشا (تعلیم)‘ سمان (عزت و احترام)‘ سرکھشا (تحفظ) اور صحت شامل ہیں۔ کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ عورتوں کے لئے 40 فیصد نوکریوں کے علاوہ منریگا کے تحت 40 فیصد کام بھی عورتوں کو ملے گا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button