دہلی

video: کئی غیر مسلم بی جے پی قائدین کے داماد مسلمان

کانگریس قائد اور بی ایس پی کے سابق ایم پی دیوراج سنگھ پٹیل نے ریمارکس کئے ہیں کہ بی جے پی کے کئی قائدین اپنی لڑکیوں کی شادی مسلمانوں سے کرتے ہیں لیکن مختلف بیانات دیتے ہوئے ہم کو احمق بنایا جارہا ہے۔

نئی دہلی: کانگریس قائد اور بی ایس پی کے سابق ایم پی دیوراج سنگھ پٹیل نے ریمارکس کئے ہیں کہ بی جے پی کے کئی قائدین اپنی لڑکیوں کی شادی مسلمانوں سے کرتے ہیں لیکن مختلف بیانات دیتے ہوئے ہم کو احمق بنایا جارہا ہے۔

یہاں کے ایک اسکول میں جو کہ موگچ ٹاون میں واقع ہے۔ دیوراج نے اس طرح کا بیان دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے قائدین ہندو‘ مسلم کے نام پر ہم کو بے وقوف بناتے ہیں اور ہم بن جاتے ہیں جبکہ بی جے پی کے کئی قائدین کی لڑکیوں کی شادیاں مسلمانوں سے ہوئی ہیں۔

دیوراج سنگھ نے الزام عائد کیا ہے کہ مذہب کے نام پر گمراہ کرتے ہوئے نفرت پھیلائی جارہی ہے۔ کانگریس کے قائد کے اس طرح کے بیان پر سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی اور پیر کو ایک ویڈیو منظرعام پر آیا۔

انہوں نے کہاکہ ایک طرف بی جے پی کے قائدین کہتے ہیں کہ مسلمان دہشت گرد ہیں لیکن وہ اپنی لڑکیوں کی شادیاں مسلمانوں سے کررہے ہیں۔ داماد کس طرح دہشت گرد ہوسکتا ہے۔ دیوراج نے استفسار کیا۔