یوپی میں 54ہزار لاؤڈاسپیکرس ہٹادئیے گئے

اترپردیش میں مذہبی مقامات سے تقریباً54ہزار غیرمجازلاؤڈاسپیکرس ہٹادئیے گئے اور 60 ہزار کی آواز کم کردی گئی۔

لکھنو: اترپردیش میں مذہبی مقامات سے تقریباً54ہزار غیرمجازلاؤڈاسپیکرس ہٹادئیے گئے اور 60 ہزار کی آواز کم کردی گئی۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔

ایڈیشنل ڈائرکٹرجنرل (لااینڈآرڈر) پرشانت کمار نے کہا کہ یہ مہم آئندہ دنوں میں بھی برقرار رہے گی۔

کسی بھیدبھاؤ کے بغیر تمام مذہبی مقامات سے لاؤڈاسپیکرس ہٹائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہٹائے جارہے لاؤڈ اسپیکر غیرمجازہیں۔ انہیں یاتو اجازت لئے بغیر لگایاگیا یا زائدتعداد میں لگایاگیا۔

تبصرہ کریں

Back to top button