یوپی کے ضلع شاملی میں بی جے پی قائدین کی مخالفت

لوگ‘مقامی بی جے پی رکن اسمبلی تیجندر ناروال پر برہم ہیں۔ایک مقامی کسان رادھے شیام تیاگی نے کہا کہ یہ رکن اسمبلی5 سال قبل منتخب ہونے کے بعد سے یہاں ایک بار بھی نہیں آیا۔

شاملی (یوپی): کسانوں کے احتجاج کے مابعد اثرات ابھی تک ختم نہیں ہوئے ہیں۔

ضلع شاملی میں دیہاتی‘بی جے پی قائدین اور ورکرس کی مخالفت کررہے ہیں‘ انہیں انتخابی مہم چلانے سے روک رہے ہیں۔

ایک موضع میں لوگوں نے اپنی گیٹوں اور دروازوں پر نوٹس لگارکھی ہے کہ صرف راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) والے آسکتے ہیں۔ بی جے پی والوں کاخیر مقدم نہیں کیاجائے گا۔

لوگ‘مقامی بی جے پی رکن اسمبلی تیجندر ناروال پر برہم ہیں۔ایک مقامی کسان رادھے شیام تیاگی نے کہا کہ یہ رکن اسمبلی5 سال قبل منتخب ہونے کے بعد سے یہاں ایک بار بھی نہیں آیا۔

اس نے سوال کیا کہ ہم ایسے آدمی کو ووٹ کیوں دیں جو 5 سال میں صرف ایک بار آتاہے؟

اس نے کہاکہ آر ایل ڈی ورکرس کا خیرمقدم ہے کیونکہ یہ لوگ ہمارے گاؤں آتے جاتے رہتے ہیں۔ ان لوگوں نے ایک سال احتجاج کے دوران مقامی لوگوں کو اپنی تائید کا تیقن دیاتھا۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button