یوکرین سے لوٹے میڈیکل گریجویٹس کو ایف ایم جی امتحان لکھنے کی اجازت

یہ امتحان کامیاب کرنے کے بعد انہیں ایک سال کے بجائے دوسال کمپلسری روٹیٹنگ میڈیکل انٹرنشپ (سی آرایم آئی) کرنی ہوگی۔ دوسالہ سی آرایم آئی کی تکمیل کے بعد ہی فارن میڈیکل گریجویٹس رجسٹریشن کرانے کے اہل ہوں گے۔

نئی دہلی: نیشنل میڈیکل کمیشن نے جمعہ کے دن فائنل ائیر کے ان طلبہ کو جو کووڈ 19یا روس۔یوکرین جنگ کی وجہ سے ہندوستان لوٹے اور 30جون2022 سے قبل اپنے اداروں سے ڈگریاں لے چکے ہیں، فارن میڈیکل گریجویٹ ایگزام (ایف ایم جی) میں شرکت کی اجازت دی ہے۔

 یہ امتحان کامیاب کرنے کے بعد انہیں ایک سال کے بجائے دوسال کمپلسری روٹیٹنگ میڈیکل انٹرنشپ (سی آرایم آئی) کرنی ہوگی۔ دوسالہ سی آرایم آئی کی تکمیل کے بعد ہی فارن میڈیکل گریجویٹس رجسٹریشن کرانے کے اہل ہوں گے۔

تبصرہ کریں

Back to top button