یوکرین سے ہندوستانی شہریوں کو لانے کیلئے بخارسٹ، بوڈاپیسٹ سے پروازوں کا بندوبست

پروازیں جمعہ کے روز روانہ ہوسکتی ہیں ان میں سے ایک فلائٹ دہلی سے اور دوسری ممبئی سے روانہ ہو سکتی ہے حکومت ان انخلائی پروازوں کے لیے ایئر انڈیا کو ادائیگی کرے گی بخارسٹ اور بوڈاپیسٹ کے لیے طے شدہ پروازیں ہفتے کے روز بھی روانہ ہو سکتی ہیں۔

نئی دہلی: ایئر انڈیا یوکرین میں پھنسے ہوئے ہندوستانی شہریوں کو واپس لانے کے حکومت کے منصوبے کے تحت رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ اور ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپیسٹ کے لیے دو پروازیں روانہ کریں گی ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ دونوں پروازیں جمعہ کے روز روانہ ہوسکتی ہیں ان میں سے ایک فلائٹ دہلی سے اور دوسری ممبئی سے روانہ ہو سکتی ہے حکومت ان انخلائی پروازوں کے لیے ایئر انڈیا کو ادائیگی کرے گی بخارسٹ اور بوڈاپیسٹ کے لیے طے شدہ پروازیں ہفتے کے روز بھی روانہ ہو سکتی ہیں۔

دریں اثناء، بوڈاپیسٹ میں ہندوستانی سفارت خانہ نے کہا ہے کہ وہ رومانیہ اور ہنگری سے انخلائی روٹ قائم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی شہریوں، خاص طور پر ہنگری اور رومانیہ کی سرحد کے قریب رہنے والے طلبہ کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ وزارت خارجہ کی ٹیم کے ساتھ رابطہ کرکے منصوبہ بند اور منظم انداز میں روانگی اختیار کریں۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button