یوکرین میں روسی حملہ سے 227عام شہری ہلاک:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یوکرین میں روسی جارحیت سے اب تک 227 عام شہری ہلاک ہو ئے ہیں۔اپنی رپورٹ میں اقوام متحدہ نے کہا کہ یوکرین میں روسی حملوں سے ہلاک افراد میں 15 بچے بھی شامل ہیں۔

کیف / نیویارک: اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یوکرین میں روسی جارحیت سے اب تک 227 عام شہری ہلاک ہو ئے ہیں۔اپنی رپورٹ میں اقوام متحدہ نے کہا کہ یوکرین میں روسی حملوں سے ہلاک افراد میں 15 بچے بھی شامل ہیں۔

اقوام متحدہ نے کہا کہ یوکرین میں سویلین ہلاکتوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے، 24 فروری سے اب تک روسی حملوں میں 552 شہری زخمی ہوئے ہیں۔

یو این کے مطابق فضائی حملے، ملٹی لانچ راکٹ سسٹم اور ہیوی آرٹلری شیلنگ ہلاکتوں کا باعث بنی ہیں۔یوکرین حکومت کے مطابق انہیں جنگ زدہ علاقوں سے معلومات کے حصول میں تاخیر کا سامنا ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button