شمالی بھارت

جئے پور میں 6 پاکستانی ہندو مائیگرنٹس کو ہندوستانی شہریت

راجستھان میں کئی سال سے رہنے والے 6 پاکستانی ہندو مائیگرنٹس کو جمعہ کے دن ہندوستانی شہریت مل گئی۔

جئے پور: راجستھان میں کئی سال سے رہنے والے 6 پاکستانی ہندو مائیگرنٹس کو جمعہ کے دن ہندوستانی شہریت مل گئی۔

متعلقہ خبریں
شہریت ترمیمی قانون اصل باشندوں پر اثرانداز نہیں ہوگا :سونووال
پاکستان کے 100 سے زائد ہندوپناہ گزینوں کوہندوستانی شہریت منظور
کئی مسلم کاریگروں نے نوح اور گروگرام چھوڑ دیا
سی اے اے، این آر سی کے خلاف شہر حیدرآباد کا ملین مارچ احتجاج تاریخی : محمد مشتاق ملک
ویڈیو: سی اے اے، شہریت چھیننے کا نہیں بلکہ شہریت دینے کا قانون ہے:کوثر جہاں

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر (ساؤتھ)شفالی کشواہا نے جئے پور میں پریم لتا‘ سنجے رام‘ بیجل‘ ججراج‘ کیکو مائی اور گومند رام کو سٹیزن شپ سرٹیفکیٹس سونپے۔

41 سالہ پریم لتا نے جو کراچی سے بے دخل ہونے کے بعد 2010میں ہندوستان آئی تھی‘ ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

اس نے کہا کہ ہندوستان آنے کے بعد ہمیں آزادی کا حقیقی احساس ہوا۔

سنجے رام نے کہا کہ میں گزشتہ 10 سال سے ہندوستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ آج طویل انتظار ختم ہوا۔ اب ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ ہم ہندوستانی ہیں۔