مشرق وسطیٰ

حماس‘ یہودیوں اور عربوں کے درمیان نفرت بھڑکانا چاہتا ہے: اسرائیلی صدر

اسرائیلی صدر نے کہا کہ یاد رکھیں کہ یہاں بیسیوں عرب شہری ہیں جنہوں نے سیکوریٹی فورسس اور آئی ڈی ایف کے ایک حصہ کے طورپر ہولناک قتل ِ عام کے دوران اپنی جانیں گنوائی ہیں۔

یروشلم: اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے کہا ہے کہ انتہاپسند گروپ حماس‘ یہودیوں اور عرب شہریوں کے درمیان نفرت بھڑکانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ہمارے بیچ یہودی شہریوں اور عرب شہریوں کے درمیان نفرت پھیلانا چاہتا ہے اور ایسی کوششوں کا واضح طورپر متحد ہوکرمقابلہ کیا جانا چاہئے۔

متعلقہ خبریں
غزہ کے عوام کا تاریخی صبر جس نے اسلام کا سر بلند کردیا: رہبر انقلاب اسلامی
اسلام کیخلاف سازشیں قدیم طریقہ کار‘ ناامید نہ ہونے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا مشورہ
جنوبی غزہ میں اسرائیل کے حملے 16 فلسطینی جاں بحق
اسرائیلی انٹلیجنس کے لئے کام کرنے والے فلسطینی گرفتار
محمدضیف کا مکان دھماکہ سے اُڑادیاگیا

سی این این نے ہرزوگ کے چہارشنبہ کی رات دیر گئے خطاب کے حوالہ سے کہا کہ ہمیں اپنے درمیان مختلف گروپس میں دشمنی‘ نسل پرستی اور تشدد کو کوئی شکل اختیار کرنے سے روک دینا چاہئے۔ صدر نے اسرائیل میں عرب شہریوں کی جانب سے ادا کئے جانے والے اہم رول کو بھی اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ یاد رکھیں کہ یہاں بیسیوں عرب شہری ہیں جنہوں نے سیکوریٹی فورسس اور آئی ڈی ایف کے ایک حصہ کے طورپر ہولناک قتل ِ عام کے دوران اپنی جانیں گنوائی ہیں۔

اسرائیل میں عرب سماج کی کثیر تعداد کی جانب سے نبھائی گئی باہمی ذمہ داری کو یاد رکھا جانا چاہئے۔ ہرزوگ نے اسرائیل کے خلاف نفسیاتی مہم سے بھی متنبہ کیا۔