یوکرین پر حملہ کے تباہ کن نتائج ہوں گے: بائیڈن

’میں نے صدر پوٹین کو واضح طور پر بتا دیا ہے کہ اگر انہوں نے یوکرین کی طرف بڑھنے کی کوشش کی تو اس کے نتائج ان کی معیشت کے لیے بہت زیادہ تباہ کن ہوں گے۔‘

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پوٹین کو بتایا ہے کہ اگر یوکرین پر حملہ کیا گیا تو روس کو اس کی ’بھاری قیمت‘ چکانی ہوگی اور تباہ کن معاشی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

خبر ایجنسی رائٹر کے مطابق کل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکہ کے صدر نے کہا کہ روس کے حملے کی صورت میں یوکرین میں امریکی زمینی افواج بھیجنا کبھی زیرغور نہیں رہا تاہم امریکہ اور نیٹو کو مشرقی یورپ کے ملکوں کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے فوج بھیجنا ہوگی۔

’میں نے صدر پوٹین کو واضح طور پر بتا دیا ہے کہ اگر انہوں نے یوکرین کی طرف بڑھنے کی کوشش کی تو اس کے نتائج ان کی معیشت کے لیے بہت زیادہ تباہ کن ہوں گے۔‘جو بائیڈن نے گزشتہ ہفتے روسی صدر سے دو گھنٹے ٹیلی فون پر بات چیت کی تھی۔

امریکی صدر نے کہا کہ وہ روسی صدر پر واضح کر چکے ہیں کہ یوکرین پر حملے کی صورت میں اْن کے ملک کی دنیا میں شناخت تبدیل ہو جائے گی۔صدر جو بائیڈن نے اختتام ہفتہ اپنے آبائی علاقے ولمنگٹن میں گزارا۔

ذریعہ
رائٹر

تبصرہ کریں

Back to top button