یوکرین پر روس کا حملہ بڑا سانحہ: جنرل قمر جاوید باجوا

روسی فوجی آپریشن کے خلاف بات کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوا نے کہا کہ یوکرین نے چھوٹے ممالک کو ہمت دلائی ہے کہ وہ اپنے دفاعی آلات کو جدید یا اپ گریڈ بناکربڑے ملکوں کے حملے سے اپنے علاقے کی حفاظت کرسکتے ہیں۔

اسلام آباد :  پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر باجوا نے ہفتہ کے روز یوکرین پر روس کے حملے کو ایک’’بڑا سانحہ‘‘ قرار دیتے ہوئے جنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کی اپیل کی۔ اسلام آباد سیکیورٹی مذاکرات پر بات کرتے ہوئے جنرل باجوہ نے کہا کہ روس کے سیکیورٹی تشویشات کے باوجود، ایک چھوٹے ملک کے خلاف اس کی جارحیت کو معاف نہیں کیا جا سکتا۔

پاکستان نے مسلسل جنگ بندی اور دشمنی کے خاتمے کی اپیل کی ہے۔ ہم جنگ بندی کا مستقل حل تلاش کرنے کے لیے تمام فریقین کے درمیان فوری بات چیت کے حق میں ہیں۔ ڈان نے آرمی چیف کے حوالے سے کہا کہ روسی حملے میں ہزاروں افراد ہلاک، لاکھوں مہاجر اور یوکرین کا نصف حصہ تباہ ہو گیا۔ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

روسی فوجی آپریشن کے خلاف بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوکرین نے چھوٹے ممالک کو ہمت دلائی ہے کہ وہ اپنے دفاعی آلات کو جدید یا اپ گریڈ بناکربڑے ملکوں کے حملے سے اپنے علاقے کی حفاظت کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستان کے یوکرین کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں لیکن روس کے ساتھ تعلقات کئی وجوہات کی بنا پر خاصے اچھے نہیں رہے۔ واضح رہے کہ 24 فروری کو روس نے یوکرین پر فوجی آپریشن شروع کیا تھا۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button