یوکرین کے ساتھ مذاکرات، فریقین میں اتفاق رائے متوقع:سرجئی لاوروف

روسی وزیر خارجہ سرجئی لاورف نے بتایا کہ یوکرین کے ساتھ مذاکرات میں کاروباری جیسا جذبہ پیدا ہورہاہے اور مذاکرات اب جنگ زدہ ملک کے لیے غیر جانبدارانہ موقف پر مرکوز ہیں۔

کیف: روسی وزیر خارجہ سرجئی لاورف نے بتایا کہ یوکرین کے ساتھ مذاکرات میں کاروباری جیسا جذبہ پیدا ہورہاہے اور مذاکرات اب جنگ زدہ ملک کے لیے غیر جانبدارانہ موقف پر مرکوز ہیں۔

سیکیورٹی گیارنٹی کے سلسلہ میں سنجیدگی کے ساتھ غیر جانبدارانہ موقف پر تبادلہ خیال ہورہاہے۔ لاروف نے روسی چینل آر بی کے ٹی وی پر یہ بات بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹھوس آثار ہیں کہ ہم اتفاق کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

یوکرین کے ساتھ تازہ ترین مذاکرات میں کلیدی روسی مذاکرات کار نے بتایا کہ فریقین ایک چھوٹے فوجی غیر جانبدار ملک کے مستقبل کے نظریہ پر امکانی سمجھوتہ پر تبادلہ خیال کررہے ہیں۔

روسی مذاکرات کار ولادیمیر میڈینکسی نے بتایا کہ یوکرین کی فوج سے مربوط تمام مسائل پر تبادلہ خیال ہورہاہے۔روسی خبر رساں اداروں نے یہ بات بتائی۔ یوکرین کے عہدیداروں نے اس پر فوری تبصرہ نہیں کیا۔

تبصرہ کریں

Back to top button