یوگا کا تعلق کسی فرقہ یا مذہب سے نہیں:صدر جمہوریہ

انہوں نے کہاکہ دنیا کے کئی حصوں میں رہنے والے افراد بلالحاظ مذہب یوگا سے استفادہ کررہے ہیں۔

ہردوار: صدر جمہوریہ رام ناتھ کوئند نے آج کہا ہے کہ یوگا کا کسی خاص فرقہ یا مذہب سے تعلق نہیں ہے۔

پٹانجلی یونیورسٹی کے پہلے جلسہ تقسیم اسناد کو مخاطب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے یوگا گرو رام دیو کی اس سلسلہ میں خدمات کی ستائش کی۔

انہوں نے کہاکہ یوگا سے تمام افراد استفادہ کرتے ہوئے اپنے آپ کو صحت مند رکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کے کئی حصوں میں رہنے والے افراد بلالحاظ مذہب یوگا سے استفادہ کررہے ہیں۔

منفرد تعلیمی نظام کے لئے انہوں نے یوگا گرو اور پٹانجلی یونیورسٹی کی ستائش کی۔ انہوں نے گریجویٹس اور پوسٹ گرائجویٹ کے علاوہ پی ایچ ڈی اسکالرس کو مبارکباد دی۔

صدر جمہوریہ نے نئے تعمیر شدہ یونیورسٹی کے کیمپس کا افتتاح کیا۔ تقریب میں گورنر لفٹننٹ جنرل گرمیت سنگھ‘ چیف منسٹر پشکرسنگھ اور دوسرے عہدیداران موجود تھے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button