تلنگانہ

گروپI کے 2عہدیداروں کو آئی اے ایس موقف دیا گیا

تلنگانہ اسٹیٹ سرویسس سے تعلق رکھنے والے گروپI کے2آفیسرس کو اعزازی آئی اے ایس بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس ضمن میں یونین پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے ریاستی حکومت کو احکامات موصول ہوئے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ سرویسس سے تعلق رکھنے والے گروپI کے2آفیسرس کو اعزازی آئی اے ایس بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس ضمن میں یونین پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے ریاستی حکومت کو احکامات موصول ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
روہنی سندھوری کی روپا مودگل کو نوٹس، ہرجانہ کا مطالبہ
تلنگانہ میں 7 آئی اے ایس آفیسرس کو ترقی

گذشتہ سال تلنگانہ کے پانچ عہدیداروں کو کنفرڈ آئی اے ایس بنایا گیا تھا۔ اس سال دو عہدیداروں کو کنفرڈ آئی اے ایس بنانے کا فیصلہ کیا گیا جن میں کمرشل ٹیکس ڈپارٹمنٹ میں بطور جائنٹ کمشنر خدمات انجام دے رہے جی پھنیندر ریڈی اور کے سیتا لکشمی شامل ہیں۔ ی

ہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ کنفرڈ آئی اے ایس کی دو مخلوعہ عہدوں کو پر کرنے کیلئے ریاستی حکومت نے دس ناموں کی فہرست مرکزی حکومت کو روانہ کی تھی۔

انٹرویو بورڈ میں چیف سکریٹری تلنگانہ اے شانتی کماری، اسپیشل چیف سکریٹری سنیل شرما اور پرنسپل سکریٹری سی ایم او شیشادری کے علاوہ یو پی پی ایس سی کی طرف سے سمن شرما نے بورڈ کے صدرنشین کے فرائض انجام دئیے۔

کنفرڈ آئی اے ایس کے انٹرویو کے لئے تلنگانہ کی طرف سے دس عہدیدار حاضر ہوئے تاہم دو کنفرڈ عہدوں کیلئے محکمہ کمرشل ٹیکس کے عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا۔