یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ،پولیس عہدیدار کو ہٹادیا گیا

اسندرا پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر دھیندرا پرتاپ سنگھ نے ان کے دفتر کے کمرہ میں کسی سے بات چیت کے دوران چیف منسٹر کے خلاف مبینہ طورپر تبصرہ کئے۔

بارہ بنکی: اترپردیش میں ایک پولیس عہدیدار کا ایک مبینہ ویڈیو جس میں عہدیدار کو اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرتے ہوئے دکھا گیا‘کہ نمودار ہونے کے بعد عہدیدار کو ان کے عہدہ سے ہٹاکر پولیس لائن بھیج دیا گیا ہے۔

اسندرا پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر دھیندرا پرتاپ سنگھ نے ان کے دفتر کے کمرہ میں کسی سے بات چیت کے دوران چیف منسٹر کے خلاف مبینہ طورپر تبصرہ کئے۔ ایک صحافی نے ان کی بات چیت کا ویڈیو بی جے پی کے ضلع صدر ششانک کشمیش کو پیش کیا۔

 جنہوں نے چند دن قبل جواب میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انوراگ واٹس سے شکایت کی کہ کشمیش نے الزام عائد کیا کہ ایس ایچ او عوام میں اس طرح کے تبصرہ کرتے ہوئے حکومت کے خلاف بغاوت پیدا کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

تبصرہ کریں

Back to top button