یوگی کو ووٹ نہ دینے پر خطرناک نتائج کا انتباہ:راجہ سنگھ

بی جے پی رکن اسمبلی گوشہ محل ٹی راجہ سنگھ نے کہاکہ اترپردیش میں رہناہے تویوگی کی جئے کہنا ضروری ہے۔

حیدرآباد: بی جے پی رکن اسمبلی گوشہ محل ٹی راجہ سنگھ نے کہاکہ اترپردیش میں رہناہے تویوگی کی جئے کہنا ضروری ہے۔

آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے اپنے متنازعہ بیان سے سنسنی پھیلادی۔

راجہ سنگھ نے کہاکہ اگریوگی آدتیہ ناتھ کووٹ نہیں دیاگیا تو عوام کو بلڈوزرس کا سامناکرنا پڑے گا۔

انہوں نے اترپردیش کے عوام کوانتباہ دیا کہ اگر یوگی کووٹ نہیں دیاجاتاہے تو خطرناک نتائج کاسامنا کرناپڑے گا۔

راجہ سنگھ نے کہا کہ اگر پردیش میں دومرحلوں کے انتخابات ہوچکے ہیں اب تیسرے مرحلہ کے انتخابات ہوناہے۔

تمام ہندوں کومتحد ہوکر یوگی کو کامیاب بنانا چاہئے۔ اگر یوگی کووٹ نہیں دیا گیا توجے سی بی اوربلڈوزرس کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انتخابات کے بعدبی جے پی کے حق میں ووٹ نہ دینے والوں کی نشاندہی کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ مستقبل میں یوگی بابا کی حکومت آئے گی اس لئے اترپردیش میں رہنے کیلئے یوگی کے حق میں ہی ووٹ ڈالیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button