یوگی کیلئے نشست خالی کرنے والے قائد کو بی جے پی سے خارج کردیا گیا

پانچ سال بعد آدتیہ ناتھ کو اب کسی کی مدد درکار نہیں اور یشونت سنگھ کو پارٹی سے خارج کردیا گیا ہے جس کی وجہ بظاہر اپنے لڑکے کیلئے مہم چلانا ہے۔ یشونت سنگھ 2018 میں بی جے پی امیدوار کی حیثیت سے دوبارہ قانون ساز کونسل کیلئے منتخب ہوگئے تھے۔

لکھنؤ: یوگی آدتیہ ناتھ کیلئے اپنی ایم ایل سی نشست چھوڑنے والے بی جے پی لیڈر کو پارٹی سے خارج کردیا گیا ہے۔ 2017 میں جب یوگی آدتیہ ناتھ کو جو اس وقت کے رکن پارلیمنٹ تھے، اچانک اترپردیش کا چیف منسٹر بنادیا گیا تو اس وقت سماج وادی پارٹی کے ایک ایم ایل سی نے اپنی قانون ساز کونسل کی نشست چھوڑدی تھی تاکہ آدتیہ ناتھ کو اسی نشست سے ایوان کیلئے منتخب کیا جاسکے۔

 پانچ سال بعد آدتیہ ناتھ کو اب کسی کی مدد درکار نہیں اور یشونت سنگھ کو پارٹی سے خارج کردیا گیا ہے جس کی وجہ بظاہر اپنے لڑکے کیلئے مہم چلانا ہے۔ یشونت سنگھ 2018 میں بی جے پی امیدوار کی حیثیت سے دوبارہ قانون ساز کونسل کیلئے منتخب ہوگئے تھے۔ پارٹی نے کل انہیں مخالف پارٹی سرگرمیوں کے الزام میں 6 سال کیلئے خارج کردیا۔ آدتیہ ناتھ سے ان کی قربت کے پیش نظر ان کا اخراج حیرت انگیز ثابت ہوا۔ کیونکہ وہ چیف منسٹر کے گرو مہنت اویدیاناتھ سے بھی وابستگی رکھتے ہیں۔

 یشونت سنگھ نے اخبار انڈین اکسپریس کو بتایا کہ انہیں اخراج کے کوئی احکام موصول نہیں ہوئے اور میڈیا کے ذریعہ ہی انہیں پتہ چلا کہ بی جے پی نے ان کے خلاف کاروائی کی ہے۔ یشونت سنگھ، سماجی قائد اور سابق وزیر اعظم چندرشیکھر کے پیرو کی حیثیت سے پہلی مرتبہ سیاست میں مشہور ہوئے تھے۔ اعظم گڑھ میں لوگ ابھی بھی ان پر بھروسہ کرتے ہیں۔ ایمرجنسی کے دوران انہیں جیل بھی جانا پڑا تھا اور اس کی وجہ سے انہیں ابھی بھی پنشن ملتی ہے۔

 یشونت سنگھ کا دعویٰ ہے کہ اویدیاناتھ کے ذریعہ پہلی مرتبہ وہ آدتیہ ناتھ کے ساتھ ربط میں آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے صرف آدتیہ ناتھ جی کیلئے سیٹ خالی کرنے قانون ساز کونسل سے استعفیٰ دیا تھا اور انہیں پیش کش کی تھی کہ وہ اس نشست پر ضمنی انتخاب میں مقابلہ کریں۔ حالیہ اسمبلی انتخابات میں یوگی آدتیہ ناتھ نے گورکھپور اربن نشست سے کامیابی حاصل کی ہے۔

 پیر کے روز جاری کردہ اخراج کے مکتوب میں بی جے پی نے کہا کہ اُسے ڈسٹرکٹ اور ریجنل یونٹوں سے یہ شکایات موصول ہوئی تھیں کہ یشونت سنگھ کا لڑکا وکرانت سنگھ عرف رنشو قانون ساز کونسل کے انتخابات میں پارٹی کی امیدوار کے خلاف آزاد امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کررہا ہے اور یشونت سنگھ اس کیلئے انتخابی مہم چلارہے ہیں۔ یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگا کہ بی جے پی امیدوار پارٹی کے سابق رکن اسمبلی ارون کمار یادو ہیں، وہ ضلع اعظم گڑھ کے پھول پور۔ پوائی سے سماج وادی پارٹی رکن اسمبلی کے لڑکے ہیں۔

ذریعہ
ایجنسیز

تبصرہ کریں

Back to top button