کرناٹک

 سڑک کو ہاتھ سے اکھاڑتے ہوئے کویتا ریڈی کا ویڈیو وائرل

ویڈیو میں جب کویتا سڑک کی سطح پر اپنا ہاتھ چلاتی ہے، سڑک ٹوٹتی ہوئی نظر آتی ہے کیونکہ اسفالٹ چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں الگ ہوتا ہے۔ کویتا نے کہا کہ یہ ویڈیو بومناہلی حلقہ میں ایچ ایس آر لے آؤٹ فرسٹ سیکٹر کی 28 ویں مین روڈ کا ہے۔

بنگلورو: بنگلورو میں سڑکوں کی ابتر حالت کی ایک اور مثال میں، کانگریس کی رکن کویتا ریڈی نے ایچ ایس آر لے آؤٹ علاقہ سے ایک ویڈیو شیئر کیا، جہاں وہ اپنے ہاتھ سے سڑک کی سطح کو چھیلنے میں کامیاب رہیں۔

 ویڈیو میں جب کویتا سڑک کی سطح پر اپنا ہاتھ چلاتی ہے، سڑک ٹوٹتی ہوئی نظر آتی ہے کیونکہ اسفالٹ چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں الگ ہوتا ہے۔ کویتا نے کہا کہ یہ ویڈیو بومناہلی حلقہ میں ایچ ایس آر لے آؤٹ فرسٹ سیکٹر کی 28 ویں مین روڈ کا ہے۔

 انھوں نے کہا کہ سڑک کو صرف 10دن پہلے ہی اسفالٹ کے ساتھ بنایا گیا تھا۔ بی جے پی حکومت کے تحت سڑک کے ٹھیکے کے کاموں میں بدعنوانی کو اس حالت کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا۔

کویتا کے ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بنگلورو کے چند مکینوں نے کہا کہ انھوں نے شہر کے دیگر حصوں میں بھی ایسی ہی حالت میں سڑکیں دیکھی ہیں۔

 ”سڑک سے کنکر نکل رہے ہیں۔ اگر کوئی دو پہیہ والی گاڑی پر جائے گا تو یقیناً حادثہ کا شکار ہو گا۔ کویتا نے کہا کہ چاہے یہ 40 فیصد کمیشن روڈ ہے یا نہیں، لوگوں کو فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

 کانگریس کی رکن کئی ٹھیکہ داروں کی انجمنوں کے ان الزامات کا حوالہ دے رہی تھیں کہ انہیں رشوت کے طورپر کرناٹک حکومت کے اہلکاروں کو ٹنڈر کیلئے اپنے کمیشن میں سے 40 فیصد کٹوتی کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔

ویڈیو میں کویتا ریڈی کہتی ہیں ”آپ اپنے ہاتھ سے سڑک کو اکھاڑ سکتے ہیں۔ ایم ایل اے اور بی جے پی حکومت نے 40 فیصد کمیشن لینے کے بعد ایسا شاندار کام کیا ہے۔

کیا ایسی حکومت جو لوگوں کو دھوکہ دیتی ہے اور ان کا پیسہ لوٹتی ہے کرناٹک میں رہنا چاہئے، لوگوں کو فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے الزام لگایا کہ اسی طرح کا ناقص کام پورے بومنہلی میں چل رہا ہے اور ریاستی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔