دہلی

اشونی چوبے نے رشی سونک کو رودارکش، گیتا اور ہنومان چالیسہ پیش کی

چوبے نے یہاں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے سونک کا ہوائی اڈے پر 'جئے شری رام' کے ساتھ استقبال کیا۔ مرکزی وزیر نے سونک کو بتایا کہ وہ بہار کے بکسر سے ممبر پارلیمنٹ ہیں۔

نئی دہلی: مرکزی وزیر اشونی کمار چوبے نے جمعہ کو پالم ہوائی اڈے پر برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کا استقبال کرتے ہوئے رودراکش، شریمد بھاگوت گیتا اور ہنومان چالیسہ پیش کی۔

متعلقہ خبریں
گاندھی بھون پر بی جے وائی ایم کارکنوں کااحتجاج
تلنگانہ میں 850 کروڑ مالیتی روڈ پروجیکٹس منظور:گڈکری
انڈیا بلاک کا شیرازہ بکھرنے کے قریب: کشن ریڈی
پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس: حکومت، تمام مسائل پر بحث کے لئے تیار: پرہلاد جوشی
پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا جولائی سے آغاز

چوبے نے یہاں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے سونک کا ہوائی اڈے پر ‘جئے شری رام’ کے ساتھ استقبال کیا۔ مرکزی وزیر نے سونک کو بتایا کہ وہ بہار کے بکسر سے ممبر پارلیمنٹ ہیں۔

 بکسر قدیم زمانے سے ایک روحانی طور پر مشہور شہر ہے جہاں بھگوان شری رام اور ان کے بھائی لکشمن نے گرو مہارشی وشوامتر سے تعلیم حاصل کی اور تاڈکا کو مارا تھا۔ اس دوران سونک نے ہندوستان کی روحانی اور ثقافتی کہانی کو جوش و خروش سے سنا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی سرزمین آپ کے آباؤ اجداد کی سرزمین ہے۔ آپ کے یہاں آنے سے ہر کوئی بہت پرجوش ہے ۔ مرکزی وزیر نے مسٹر سنک اور ان کی اہلیہ کو ماں جانکی کی جائے پیدائش سیتامڑھی اور ایودھیا بکسر سمیت بانکا کے مندار پہاڑ کی روحانی ثقافت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے مسٹر سنک کو رودراکش، شریمد بھگوت گیتا اور ہنومان چالیسہ پیش کی۔