دہلی

ائیر انڈیا پیشاب واقعہ، ملزم شنکر مشرا نے جاری کیا بیان

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’ملزم اور خاتون کے درمیان واٹس ایپ پیغامات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ملزم نے 28 نومبر کو کپڑے اور بیگ صاف کرادیئے تھے اور 30 نومبر کو انہیں پہنچا بھی دئیے تھے۔

نئی دہلی: نیویارک سے دہلی آرہی ایئر انڈیا کی فلائٹ میں ایک بزرگ خاتون پر پیشاب کرنے کے ملزم شنکر مشرا نے اپنے وکلاء کے ذریعے ایک بیان جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ خاتون نے اپنے پیغام میں اس مبینہ فعل کو واضح طور پر معاف کردیا تھا اور شکایت درج کرانے کا کوئی ارادہ ظاہر نہیں کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
ایئر انڈیا کے طیارہ میں پیشاب کرنے کا کیس: سپریم کورٹ کا خاتون کی عرضی پر سماعت سے اتفاق

یہ بیان ایشانی شرما اور اکشت باجپائی نے جاری کیا جو شنکر مشرا کے وکلاء ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’ملزم اور خاتون کے درمیان واٹس ایپ پیغامات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ملزم نے 28 نومبر کو کپڑے اور بیگ صاف کرادیئے تھے اور 30 نومبر کو انہیں پہنچا بھی دئیے تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’’خاتون کی مسلسل شکایت صرف ائیر لائن سے مناسب معاوضہ حاصل کرنے کے لئے تھی جس کے لئے انہوں نے 20 دسمبر 2022 کو بعد شکایت بھی کی تھی۔

بیان یہ بھی بتایا گیا کہ ملزم نے فریقین کے درمیان طے پانے والے معاوضے کی 28 نومبر کو پے ٹی ایم کے ذریعہ ادائیگی بھی کی لیکن وکلاء کے مطابق تقریباً ایک ماہ بعد 19 دسمبر کو خاتون کی بیٹی نے یہ رقم واپس کر دی۔

اس میں کہا گیا کہ ایئر لائن کے ارکان عملہ کی جانب سے انکوائری کمیٹی کے سامنے ریکارڈ کئے گئے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ واقعے کا کوئی عینی شاہد نہیں ہے اور تمام بیانات محض سنے سنائے ثبوت ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ملزم کو ملک کے عدالتی نظام پر مکمل اعتماد ہے اور وہ تحقیقات میں تعاون کریں گے۔