آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیتنا پاکستان کیلئے تاریخی فتح ہے:بابراعظم

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ونڈے سیریز میں کامیابی پاکستان کیلئے ایک تاریخی فتح ہے۔

لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ونڈے سیریز میں کامیابی پاکستان کیلئے ایک تاریخی فتح ہے۔

بابراعظم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر قومی کرکٹ ٹیم کی آسٹریلوی ٹیم کے خلاف ونڈے سیریز میں کامیابی کے بعد پوری ٹیم کے ہمراہ ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھاکہ ’اس سیریز میں کامیابی پاکستان کیلئے ایک تاریخی فتح ہے‘۔ انہوں نے اپنی پوری ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے لکھاکہ ’ان کے تمام سوپر اسٹارز نے بہترین کارکردگی دکھائی۔

بابراعظم نے خاص طورپر امام الحق، شاہین شاہ آفریدی اور حارث روف کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی۔ بابر نے اپنی پوسٹ ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنے پر پوری قوم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے تیسرے ونڈے میں آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر 3 میاچس کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔ پاکستانی ٹیم نے کینگروز کے خلاف 20 سال بعد ایک روزہ میاچس کی سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

واضح رہے کہ کل کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن ونڈے میں پاکستان نے کپتان بابراعظم کی شاندار سنچری کی مدد سے پاکستان کو 9 وکٹس سے شکست دی۔

بابراعظم کے کیریر کی یہ 15 ویں سنچری تھی۔ اس سنچری کے ذریعہ انہوں نے سابق کپتان محمد یوسف کا زیادہ سنچریوں کا ریکارڈبھی توڑدیا۔

بابرکے علاوہ سلامی بلے با ز امام الحق نے بھی سیریز میں 2 سنچریاس اسکور کی۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد کی ٹوئنٹی میاچ منگل 5 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

تبصرہ کریں

Back to top button