آلو، ٹماٹر کی قیمتیں جاننے سیاست میں قدم نہیں رکھا: عمران خان

معیشت کے ناقص نظم کا ان پر الزام عائد کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں ان کے خلاف تحریک عدم اعتمام پیش کرنے پر وہ اپوزیشن پارٹیوں کو تنقید کا نشانہ بنارہے تھے۔

لاہور: وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ وہ سیاست میں اس لئے قدم نہیں رکھے کہ ’آلو، ٹماٹر‘ کی قیمتوں کو پتہ چلائے۔

معیشت کے ناقص نظم کا ان پر الزام عائد کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں ان کے خلاف تحریک عدم اعتمام پیش کرنے پر وہ اپوزیشن پارٹیوں کو تنقید کا نشانہ بنارہے تھے۔

صوبہ پنجاب کے حافظ آباد شہر میں ایک سیاسی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے خان نے کہا کہ قوم کو ان عناصر کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا جو دولت استعمال کرتے ہوئے قانون سازوں کے ضمیر کو خریدتے ہوئے ان کی حکومت کو گرانے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ان کی معیاد کے اختتام تک ایک عظیم ملک بننے جارہا ہے اور ادعا کیا کہ ان کی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ مراعات کے بہت جلد ثمر آور نتائج برآمد ہوں گے۔

کرکٹر سے سیاستداں بن جانے والے عمران خان نے کہا کہ 25 برس قبل انہوں نے ملک کے نوجوانوں کے لئے سیاست میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور ایسا کرتے ہوئے انہوں نے کوئی شخصی فائدہ نہیں اٹھایا چونکہ انہیں ان کی زندگی میں سب کچھ میسر تھا جس کا ایک آدمی خواب دیکھ سکتا ہے۔

خان نے کہا کہ اگر ہم ایک عظیم مملکت بننا چاہتے ہیں تو ہمیں سچائی کا ساتھ دینا ہوگا اور جس کی وہ گزشتہ 25 برسوں سے تلقین کررہے ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button