آمریت کے آگے گاندھیائی طرز پر کھڑا رہوں گا:راہول

انہوں نے پارلیمنٹ کامپلکس میں گاندھی کے مجسمہ کے روبرو اپوزیشن کے احتجاج کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔

نئی دہلی: راجیہ سبھا کے 12 ارکان کی معطلی کے خلاف اپوزیشن کے احتجاج کی تائید کرتے ہوئے سابق کانگریس صدر راہول گاندھی نے آج کہا کہ وہ ”آمریت“ کے آگے نہیں جھکیں گے اور گاندھیائی طرز پر اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

انہوں نے پارلیمنٹ کامپلکس میں گاندھی کے مجسمہ کے روبرو اپوزیشن کے احتجاج کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔

انہوں نے فیس بک پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا کہ ہم آمریت کے آگے گاندھیائی طرز پر کھڑے رہیں گے اور جھکیں گے نہیں۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button