آندھراپردیش میں 4 اپریل کو 13 نئے اضلاع کا افتتاح

آندھراپردیش 4 اپریل کو 13 نئے اضلاع کے سرکاری افتتاح کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی میٹنگ میں اس سلسلہ میں پیشرفت کا آج جائزہ لیا گیا اورتفصیلات کو قطعیت دی گئی۔

امراوتی: آندھراپردیش 4 اپریل کو 13 نئے اضلاع کے سرکاری افتتاح کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی میٹنگ میں اس سلسلہ میں پیشرفت کا آج جائزہ لیا گیا اورتفصیلات کو قطعیت دی گئی۔

نئے اضلاع کے قیام کی تکمیل کے بعد چیف منسٹر جگن موہن ریڈی 4 اپریل کو صبح 9.04 اور 9.45 بجے کے درمیان 13 نئے اضلاع کا افتتاح کریں گے۔ موجودہ 13 اضلاع کی 26 میں تنظیم جدید سے متعلق قطعی اعلامیہ توقع ہے کہ آئندہ چند دن میں جاری کردیا جائے گا۔

ریاست کی تقسیم تک اس میں 23 اضلاع موجود تھے جبکہ جون 2014 میں نئی ریاست تلنگانہ وجود میں آئی۔ 4 اپریل کو چیف منسٹر‘ تنظیم جدید کئے گئے اضلاع میں عوام کے لئے اپنے کام کی انجام دہی کو ممکن بنانے ضلع پورٹلس اور ہینڈ بکس لانچ کریں گے۔

چیف منسٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ آفس کے الاٹمنٹ کے طریقہ کار کو بہتر بنائیں۔ انہوں نے بتایا کہ عہدیداروں کو 4 اپریل کو اپنے متعلقہ ضلع دفاتر کا قبضہ حاصل کرنا ہوگا۔ 6 اپریل کو چیف منسٹر اُن تمام والینٹرس کو تہنیت پیش کریں گے جنہوں نے تمام مواضعات اور وارڈ سکریٹریٹس میں مسلسل کام کیا ہے۔

چیف منسٹر نے 4 سب کمیٹیاں تشکیل دی ہیں تاکہ ضلع تنظیم ِ جدید کارروائی کو بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھا جائے۔ آج کی جائزہ میٹنگ کے دوران سب کمیٹیوں کے سربراہوں نے چیف منسٹر کو ملازمین اور عہدیداروں کی دوبارہ تخصیص کے سلسلہ میں کئے گئے اقدامات سے واقف کرایا۔

اس کے علاوہ ہر ضلع کے ڈھانچے‘ ملازمین اور محکموں کی تعداد سے بھی چیف منسٹر کو واقف کرایا گیا جو اِن اضلاع میں شامل رہیں گے۔ علاوہ ازیں ہر کمیٹی کی جانب سے زیربحث محکموں کے لئے دفاتر کے قیام کے اقدامات بھی روبہ عمل لائے گئے ہیں۔ ان کی وضاحت کی گئی۔

تبصرہ کریں

Back to top button