آنے والے تین دنوں تک شدید گرمی سے کوئی راحت نہیں

محکمہ موسمیات نے کہا کہ مہاراشٹر کے چندرپور اور اکولا اضلاع میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بالترتیب 44.2 ڈگری اور 43.2 ڈگری رہا اور ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں اگلے دو دنوں تک گرم ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

نئی دہلی: دہلی کے لوگوں کو اگلے تین دنوں تک چلچلاتی گرمی سے راحت نہیں ملے گی اور اگلے دو دنوں تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے شمالی علاقوں میں طویل خشکی کے باعث آئندہ چار سے پانچ روز تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے ٹویٹ کیا کہ اگلے چار پانچ دنوں میں وسطی اور مغربی ہندوستان میں شدید گرم ہوائیں چلنے کا امکان ہے اور یکم سے تین اپریل تک شمال مغربی ہندوستان میں گرم ہواؤں کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔ چہارشنبہ کو دہلی کے صفدرجنگ علاقے میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو آٹھ ڈگری سیلسیس زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مارچ 1951 کے بعد یہ دوسرا سب سے زیادہ درجہ حرارت تھا۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ مہاراشٹر کے چندرپور اور اکولا اضلاع میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بالترتیب 44.2 ڈگری اور 43.2 ڈگری رہا اور ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں اگلے دو دنوں تک گرم ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button