آگرہ کی اعظم خان روڈ کا بھی نام تبدیل

ستمبر میں میونسپل بورڈ میٹنگ میں اس سلسلہ میں تجویز پیش ہوئی تھی۔ چند ماہ قبل آگرہ کی مغل روڈ کا نام بدل کر مہاراجہ اگرسین روڈ کردیا گیا۔

آگرہ: تاج محل کے شہر آگرہ کی گھاٹیہ اعظم خان روڈ کا نام بدل کر اشوک سنگھل مارگ کردیا گیا ہے۔

وشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے اس آنجہانی لیڈر نے رام جنم بھومی تحریک میں اہم رول ادا کیا تھا۔

ستمبر میں میونسپل بورڈ میٹنگ میں اس سلسلہ میں تجویز پیش ہوئی تھی۔ چند ماہ قبل آگرہ کی مغل روڈ کا نام بدل کر مہاراجہ اگرسین روڈ کردیا گیا۔

آگرہ کے میئر نوین جین کے بموجب اشوک سنگھل کی پیدائش 1926 میں گھاٹیہ اعظم خان روڈ پر واقع مکان میں ہوئی تھی۔ میئر نے کہا کہ ان مقامات کے نام بدلنے کا عمل جاری رہے گا جن سے غلامی کے دور کی عکاسی ہوتی ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button