اجتماعی عصمت ریزی کیس کا اصل ملزم پولیس تحویل میں

اس کیس کے سلسلہ میں پولیس، سعد سے پوچھ تاچھ کرے گی۔ یہاں اس بات کا تدکرہ ضروری ہے کہ پولیس نے مجلس کے ایک رکن اسمبلی کے فرزند اور ان کے ایک رشتہ دار کو گرفتار کرلیا۔

حیدرآباد: کریمنل کورٹ نامپلی نے جوبلی ہلز میں ایک کمسن لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کیس کے اصل ملزم سعد الدین کو3 دنوں کیلئے پولیس تحویل میں دے دیا ہے۔

سعد الدین، فی الوقت چنچل گوڑہ سنٹرل جیل میں مقید ہے۔ پولیس نے اس کیس میں سعد کو ملزم نمبر ایک بنایا ہے۔

اس کیس کے سلسلہ میں پولیس، سعد سے پوچھ تاچھ کرے گی۔ یہاں اس بات کا تدکرہ ضروری ہے کہ پولیس نے مجلس کے ایک رکن اسمبلی کے فرزند اور ان کے ایک رشتہ دار کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے اجتماعی عصمت ریزی کیس کے تمام6ملزمین کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔ ان میں 5نابالغ ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button