ادھم پور ٹاون میں عدالت کے باہر دھماکہ، ایک ہلاک

جموں ریجن کے ضلع ادھم پور میں عدالت کی ایک عمارت کے باہر آج ایک مشتبہ دہشت گرد حملہ میں ایک شخص ہلاک اور دیگر 14 افراد زخمی ہوگئے۔

جموں: جموں ریجن کے ضلع ادھم پور میں عدالت کی ایک عمارت کے باہر آج ایک مشتبہ دہشت گرد حملہ میں ایک شخص ہلاک اور دیگر 14 افراد زخمی ہوگئے۔

جموں وکشمیر کے ڈائرکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک دہشت گردانہ حرکت تھی لیکن ہم اس کیس کی تحقیقات کررہے ہیں۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور سیاسی قائدین نے اس حملہ کی مذمت کی۔ سلاتھیا چوک میں جہاں پھل اور سبزی فروش اپنی بنڈیاں لگاتے ہیں، تقریبا ایک بجے دن عصری دھماکو شئے (آئی ای ڈی) سے دھماکہ کیا گیا۔

ڈی جی پی سنگھ نے بتایا کہ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس مکیش سنگھ نے دھماکہ کے مقام کا دیگر اعلیٰ پولیس عہدیداروں اور قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی ایک ٹیم کے ساتھ دورہ کیا۔ بم کو ناکارہ بنانے کے ماہرین بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈی جی پی نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ ایک معمولی شدت کا بم دھماکہ معلوم ہوتا ہے لیکن فارنسک جانچ سے مزید حقائق کا انکشاف ہوگا۔

ڈی جی پی نے بتایا کہ دہشت گرد کافی عرصہ سے جموں ریجن میں حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ ماضی میں کئی دہشت گرد گروپس نے جموں شہر کو نشانہ بنانے کی متعدد کوششیں کی تھیں۔ جنہیں جموں وکشمیر پولیس نے ناکام بنادیا تھا۔

تبصرہ کریں

Back to top button