ادھو ٹھاکرے سے 20 باغیوں کا ربط

ذرائع کے بموجب شیوسینا‘ ایکناتھ شنڈے‘ گلاب راؤ پاٹل‘ دلوابھوسے‘ عبدالستار اور شمبوراجے دیسائی کو ان کے وزارتی قلمدانوں سے محروم کرسکتی ہے۔

ممبئی: باغی قائد ایکناتھ شنڈے کے ساتھ گوہاٹی میں مقیم ارکان اسمبلی میں کم ازکم 20 (کہاجاتا ہے کہ) چیف منسٹر مہاراشٹرا اُدھوٹھاکرے سے ربط میں ہیں۔ این ڈی ٹی وی کو یہ بھی پتہ چلا ہے کہ بعض باغی‘ بی جے پی میں ضم ہونے کے خلاف ہیں۔

 ذرائع کے بموجب شیوسینا‘ ایکناتھ شنڈے‘ گلاب راؤ پاٹل‘ دلوابھوسے‘ عبدالستار اور شمبوراجے دیسائی کو ان کے وزارتی قلمدانوں سے محروم کرسکتی ہے۔

 ایکناتھ شنڈے کل رات خصوصی طیارہ میں گوہاٹی سے وڈودرہ جاکرآئے ہیں۔ کل رات مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ بھی وڈودرہ میں تھے۔ فڈنویس سے بات چیت کے بعد شنڈے گوہاٹی لوٹ گئے۔

تبصرہ کریں

Back to top button