اراضی تنازعات کی یکسوئی کیلئے پائلٹ پراجکٹ :ہریش راؤ

ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے کہاکہ اراضیات کے متعلق تمام تنازعات کی یکسوئی کے لئے ملگ سے پائلٹ پراجکٹ کا آغاز کیا جائے گا۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے کہاکہ اراضیات کے متعلق تمام تنازعات کی یکسوئی کے لئے ملگ سے پائلٹ پراجکٹ کا آغاز کیا جائے گا۔

آج ملگ منڈل میں منعقدہ پروگرام کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خاندانی تنازعات یا عدالتوں میں زیرتصفیہ اراضیات کو چھوڑکر تمام اراضیات کے تنازعہ کاحل دریافت کرتے ہوئیں مالک اراضی کو دستاویزات حوالہ کردی جائے گی۔

ملک میں اس پروگرام پر عمل آوری کے بعدریاست کے دوسرے علاقوں میں اس پروگرام کوتوسیع دی جائے گی۔

ہریش راؤ نے کہاکہ چیف منسٹردھرانی پورٹل کے ذریعہ اراضیات کے متعلق تمام تنازعات کاحل چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ ایک مقررہ مدت کے ساتھ اس کام کو دوسرے دیہاتوں میں بھی اختیار کیاجائے گا۔

ہریش راؤ نے کہاکہ دھرانی پورٹل کی شفافیت کی وجہ سے حکومت کئی تنازعات کی یکسوئی کرنے میں کامیاب رہی۔ انہوں نے کہاکہ چونکہ دھرانی پورٹل میں اراضیات کی جملہ تفصیلات کو ڈیجٹلائزکردیاگیا ہے یہ کئی سالوں تک ویب سائٹ پر محفوظ رہے گی۔

انہوں نے عوام کو اپنی اراضیات کاتصفیہ کرانے کے لئے درمیانی شخص سے دوررہنے کا مشورہ دیا۔

اس موقع پر چیف سکریٹری سومیش کمار‘سکریٹری ٹو چیف منسٹرسمیتاسبھروال‘وی شیشادری‘ پرنسپل سکریٹری سوشل ویلفیر راہول بوجہ‘کلکٹر سدی پیٹ پرشانت جیون پاٹل ودیگر موجودتھے۔

تبصرہ کریں

Back to top button