اسرائیلی فورسس کے ساتھ جھرپیں، 340 سے زائد فلسطینی زخمی

تنظیم کے مطابق ان میں سے 154 یروشلم میں زخمی ہوئے ہیں۔ جمعہ کو فلسطینی میڈیا نے اطلاع دی کہ اسرائیلی پولیس نے یروشلم کی مسجد الاقصیٰ پر چھاپہ مارا جو اسلام کا تیسرا سب سے بڑا مقدس مقام ہے۔

غزہ: یروشلم اورویسٹ بینک میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں 340 سے زائد فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع فلسطینی ہلال احمر ایمرجنسی سروس نے دی ہے۔ ہلال احمر نے جمعہ کی دیرشب بتایا، ’’ہلال احمر نے یروشلم اورویسٹ بینک میں 344 فلسطینیوں کو امداد فراہم کی ہے۔

تنظیم کے مطابق ان میں سے 154 یروشلم میں زخمی ہوئے ہیں۔ جمعہ کو فلسطینی میڈیا نے اطلاع دی کہ اسرائیلی پولیس نے یروشلم کی مسجد الاقصیٰ پر چھاپہ مارا جو اسلام کا تیسرا سب سے بڑا مقدس مقام ہے۔ اس دوران پولیس نے بھیڑ کو قابو کرنے کے لیے ربڑ کی گولیوں، شور بموں اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button