اسٹیو اسمتھ کے ٹسٹ کرکٹ میں 8ہزار رن مکمل

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا میاچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ اس میاچ میں آسٹریلیا کی دوسری اننگز کے دوران اسٹیو اسمتھ نے اپنے نام ایک بڑا ریکارڈ درج کرلیا ہے۔

اسلام آباد: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا میاچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ اس میاچ میں آسٹریلیا کی دوسری اننگز کے دوران اسٹیو اسمتھ نے اپنے نام ایک بڑا ریکارڈ درج کرلیا ہے۔

اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ کیریئر میں اپنے 8ہزار رن مکمل کرلیے۔ وہ ایسا کرنے والے سب سے تیز بیاٹسمن بن چکے ہیں۔ اس معاملے میں اسمتھ نے سنگکارا سچن اور ڈراویڈ جیسے بیاٹسمینوں کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔

اسمتھ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 151ویں اننگز میں 8ہزار رن مکمل کرلیے ہیں۔ وہ ایسا کرنے والے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے سب سے تیز بیاٹسمن بن گئے ہیں۔

اسمتھ نے سری لنکا کے بیاٹسمن کمار سنگکارا اور ہندوستان کے سچن تنڈولکر کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔ جن کے نام 152اور 154 اننگز میں 8ہزار رن مکمل کرنے کا ریکارڈ ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button