اعظم خان کی اہلیہ اور لڑکے کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

فاطمہ اور ان کے لڑکے و سماج وادی پارٹی رکن اسمبلی عبداللہ اعظم کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے ایم پی /ایم ایل اے عدالت نے انہیں خودسپردگی اختیار کرنے کیلئے 16مئی تک مہلت دی ہے۔

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی اعظم خان کو دشمن کی جائیداد پر ناجائز قبضہ سے متعلق ایک کیس میں ضمانت منظور کئے جانے کے ایک دن بعد ان کی اہلیہ اور فرزند کو ایک اور کیس میں ملوث کیا گیا اور رامپور کی ایم پی/ایم ایل اے عدالت کی جانب سے انہیں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا گیا۔

تزئین فاطمہ اور ان کے لڑکے و سماج وادی پارٹی رکن اسمبلی عبداللہ اعظم کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے ایم پی /ایم ایل اے عدالت نے انہیں خودسپردگی اختیار کرنے کیلئے 16مئی تک مہلت دی ہے۔ بصورت دیگر ضلع پولیس انہیں گرفتار کرلے گی۔

اعظم کی اہلیہ اور ان کے لڑکے کے خلاف 2 برتھ سرٹیفکیٹس کے سلسلہ میں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے گئے ہیں۔ آج انہیں عدالت میں حاضر ہونا تھا لیکن وہ نظر نہیں آئے۔

ذرائع کے مطابق ان دونوں نے آج حاضر نہ ہونے کے سلسلہ میں عدالت سے معافی مانگی ہے لیکن عدالت نے اس پر غور کرنے سے انکار کردیا اور ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا۔

تبصرہ کریں

Back to top button