اقلیتوں کا تحفظ ضروری دہلی ویمن لائرس کا مکتوب

فورم نے لکھا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں اقلیتی فرقوں کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہیں۔ اقلیتوں کو وقار اور تحفظ کے ساتھ جینے کا حق دستورِ ہند کے آرٹیکل 21 نے دیا ہے۔

نئی دہلی: Bulli Bai ایپ تنازعہ کے درمیان دہلی ہائی کورٹ ویمن لائرس فورم چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا کو لکھا ہے کہ مرکزاور ریاستی حکومتوں کو اقلیتوں کے لئے محفوظ و مامون ایسا ماحول یقینی بنانے کی مناسب ہدایات دی جائیں۔

جس میں وہ وقار اور سلامتی کے ساتھ جینے کے حق سے استفادہ کرسکیں۔

فورم نے لکھا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں اقلیتی فرقوں کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہیں۔ اقلیتوں کو وقار اور تحفظ کے ساتھ جینے کا حق دستورِ ہند کے آرٹیکل 21 نے دیا ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button