اقلیتی اسکالر شپ: ایس وائی ایم کی درخواست پر سپریم کورٹ کی نوٹس

سپریم کورٹ نے جماعت ِ اسلامی ہند کے شعبہ نوجوانان سالیڈاریٹی یوتھ موؤمنٹ (ایس وائی ایم) کی خصوصی درخواست پر جمعہ کے روز نوٹس جاری کردی۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جماعت ِ اسلامی ہند کے شعبہ نوجوانان سالیڈاریٹی یوتھ موؤمنٹ (ایس وائی ایم) کی خصوصی درخواست پر جمعہ کے روز نوٹس جاری کردی۔

اس درخواست کے ذریعہ کیرالا ہائی کورٹ کے ایک حکم کو چیلنج کیا گیا ہے، جس میں مسلمانوں اور عیسائیوں کو 80 اور 20 کے تناسب میں اقلیتی اسکالر شپس کی تقسیم کی اسکیم کو کالعدم کردیا گیا ہے۔

جسٹس ایل ناگیشور راؤ اور جسٹس بی آر گوائی پر مشتمل بنچ نے اس خصوصی درخواست کو ریاست ِ کیرالا کی جانب سے ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف داخل کردہ درخواست کے ساتھ منسلک کردیا ہے۔

29 اکتوبر کو بنچ نے ریاست کی درخواست اور ہائی کورٹ کے فیصلہ پر حکم ِ التوا کی گزارش پر نوٹس جاری کی تھی۔

سالیڈائریٹی یوتھ موؤمنٹ کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ سلمان خورشید، ایڈوکیٹ لبنیٰ ناز، جیمون اینڈریوز، امین حسن، پیو ہیرلوڈ جیمون، نریش کمار اور پی اے نور محمد عدالت میں پیش ہوئے۔

تبصرہ کریں

Back to top button