امام کو جئے سری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کرنے کا واقعہ

معاملہ ایک مولوی کو جئے سری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کرنے کا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ 22 اکتوبر رات 11 بجے کا ہے۔

نئی دہلی: میڈیا رپورٹس کا ازخود نوٹ لیتے ہوئے صدرنشین قومی اقلیتی کمیشن اقبال سنگھ لالپورہ نے چہارشنبہ کے دن کمشنر پولیس گروگرام سے رپورٹ طلب کی۔

معاملہ ایک مولوی کو جئے سری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کرنے کا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ 22 اکتوبر رات 11 بجے کا ہے۔

سیکٹر 40 میں نماز جمعہ پڑھانے والے مولوی عبدالحسیب اپنے مکان جارہے تھے کہ 2 افراد ان کے پیچھے آئے اور ان سے کہا کہ وہ نماز جمعہ پڑھانا بند کردیں ورنہ سنگین نتائج بھگتنے کے لئے تیار رہیں۔

انہوں نے مولوی حسیب کو گالیاں بھی دیں اور جئے سری رام کا نعرہ لگانے کو کہا۔ پولیس نے ملزمین کی ٹووہیلر ضبط کرلی ہے۔ عدالت میں چالان داخل ہورہا ہے۔ ملزمین کے خلاف کیس درج ہوچکا ہے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button