کھیل

بابر اعظم بحیثیت کپتان صفر ہیں: دانش کنیریا

کنیریا نے کہاکہ بابر زیر قیادت ٹیم کو اپنی سرزمین پر شکست کا سامنا ہے۔ عوام کو چاہیے کہ وہ بابر اعظم کو ویراٹ کوہلی سے تقابل کرنے سے روکیں۔ ویراٹ کوہلی اور روہت شرما بڑے کھلاڑی ہیں، پاکستان کی ٹیم میں اُن کا تقابل کرنے کوئی نہیں ہے۔

نئی دہلی: پاکستان کے اسپنر دانش کنیریا نے بابر اعظم پر اُن کی ناقص بیاٹنگ اور کپتانی کو نشانہ بنایا جو انہوں نے انگلینڈ کے خلاف جاریہ ٹسٹ سیریز کے دوران کھیلی ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ پاکستان کی موجودہ بیاٹنگ لائن اپ میں کسی بھی کھلاڑی کو ہندوستان کے عظیم ویراٹ کوہلی اور روہت شرما تقابل نہیں کرنا چاہیے۔ کنیریا کا تبصرہ جاریہ تیسرے ٹسٹ کے دوران سامنے آیا ہے جب پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کراچی میں کھیلا جارہا ہے۔

 بابر زیر قیادت ٹیم کو اپنی سرزمین پر شکست کا سامنا ہے۔ عوام کو چاہیے کہ وہ بابر اعظم کو ویراٹ کوہلی سے تقابل کرنے سے روکیں۔ ویراٹ کوہلی اور روہت شرما بڑے کھلاڑی ہیں، پاکستان کی ٹیم میں اُن کا تقابل کرنے کوئی نہیں ہے، اگر آپ اُن سے بات کریں گے، وہ خود کو بادشاہ ظاہر کریں گے جب نتیجہ ظاہر کیا جائے تو اُن کا جواب صفر رہے گا، یہ بات انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہی۔

 کنیریا نے مزید بابر کی قیادت اور مہارت کو نشانہ بنایا اور کہا کہ بابر بحیثیت کپتان بہت بڑا صفر ہے۔ وہ ٹیم کی قیادت کے مستحق نہیں۔ ایسے وقت بطور خاص ٹسٹ کرکٹ کا معاملہ ہو، اُنہیں بین اسٹوکس اور برینڈن میکلم کو سیریز کے دوران کپتانی دیکھتے ہوئے سیکھنا ہوگا یا پھر وہ اپنی انا کو چھوڑ دیں اور سرفراز احمد سے کہیں کہ کپتانی کیسی کرنی چاہیے؟۔