امبالا شہر کے قریب 200 سال قدیم بارودی شل دستیاب، مقدمہ درج

پنجاب کے شہر امبالا میں ایک الگ تھلگ مقام سے 200 سال قدیم بارودی شل برآمد ہوئے ہیں۔ امبالا سے 25 کیلو میٹر دور منگلور گاؤں میں ایک سنسان مقام پر یہ شل دستیاب ہوئے۔

امبالا: پنجاب کے شہر امبالا میں ایک الگ تھلگ مقام سے 200 سال قدیم بارودی شل برآمد ہوئے ہیں۔ امبالا سے 25 کیلو میٹر دور منگلور گاؤں میں ایک سنسان مقام پر یہ شل دستیاب ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ یہ شل استعمال شدہ لگتے ہیں اس کے باوجود بم ڈسپوزل اسکواڈ وہاں پہنچ گیا ہے۔

چند راہگیروں نے پہلے یہ شل دیکھے اور پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ یہ شل کافی قدیم اور زنگ آلود ہیں۔

مختلف جسامت اور شکلوں کے یہ شل سمنٹ کے خالی تھیلوں میں رکھے گئے تھے جو 232 سال پرانے بتائے جاتے ہیں۔

ایک مقامی شخص نے بتایا کہ چند دہے قبل فوج نے یہاں مشقیں کی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملہ کی تحقیقات کی جارہی ہے اور علاقہ کا محاصرہ کرلیا گیا ہے۔ فوج سے ربط پیدا کرکے ضروری کاروائی کی جائے گی۔

امبالا کے شہزاد پور پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ضلع کے نارائن گڑھ علاقہ میں بھی چند سال قبل ایسے ہی شلس دستیاب ہوئے تھے۔

تبصرہ کریں

Back to top button