امریندر سنگھ اور بی جے پی پر چیف منسٹر پنجاب کی تنقید

چیف منسٹر نے کہا کہ امریندر سنگھ کی برطرفی کے بعد کانگریس ورکرس میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔

چندی گڑھ: چیف منسٹر پنجاب چرنجیت سنگھ چنی نے پیر کے دن اپنے پیشرو امریندر سنگھ‘ صدر شرومنی اکالی دَل سکھبیر سنگھ بادل اور بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ آنے والے اسمبلی الیکشن کے مدنظر ریاست کے مفادات کو خفیہ طورپر نقصان پہنچارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان تینوں نے سابق میں بھی ریاست کے مفادات کو نقصان پہنچایا تھا۔ مستقبل میں بھی یہ لوگ اپنے سیاسی محرکہ ایجنڈہ کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔

چیف منسٹر نے کہا کہ امریندر سنگھ کی برطرفی کے بعد کانگریس ورکرس میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button