امر جوان جیوتی بجھادینا‘ تاریخ کو بجھادینے کے مترادف: کانگریس

یہ جیوتی اُن 3483 بہادر فوجیوں کو خراج ہے جنہوں نے پاکستان کو دو ٹکڑے کردیا اور بٹوارہ کے بعد جنوبی ایشیا کے نئے نقشہ کی صورت گری کی۔

نئی دہلی:کانگریس نے امر جوان جیوتی پر ہمیشہ جلتی رہنے والی جیوتی کو بجھادینے پر مرکزی حکومت کو نشانہ تنقید بنایا اور کہا کہ یہ ”تاریخ کو بجھادینے“ کے مترادف ہے اور جرم سے کم نہیں۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ منیش تیواری نے جمعہ کے دن ٹویٹ کیا کہ امر جوان جیوتی بجھادینا‘ تاریخ کو بجھادینے کے مترادف ہے۔

 یہ جیوتی اُن 3483 بہادر فوجیوں کو خراج ہے جنہوں نے پاکستان کو دو ٹکڑے کردیا اور بٹوارہ کے بعد جنوبی ایشیا کے نئے نقشہ کی صورت گری کی۔ کانگریس قائد نے سوال کیا کہ ہندوستان میں ہمیشہ جلتی رہنے والی 2 جیوتی کیوں نہیں ہوسکتیں۔ ایک جیوتی‘ امر جوان جیوتی پر اور دوسری نیشنل وار میموریل میں جلتی رہ سکتی ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button