امپائر کا فیصلہ صحیح ہو یا غلط اسے قبول کرنا چاہیے: شین واٹسن

تاہم، واٹسن نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ کھیل میں رکاوٹ نے راجستھان کو حکمت عملی تیارکرنے کاخاطرخواہ وقت دے دیا۔ واٹسن نے کہا اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ کھیل کے وسط میں اتنی طویل تاخیر پورے موومنٹ کو شفٹ کرسکتا ہے۔

ممبئی:  دہلی کیپٹلس کے اسسٹنٹ کوچ شین واٹسن نے آخری اوور میں میدان میں ڈرامائی پیش رفت پر کہا کہ آخری اوور میں جو کچھ بھی ہوا وہ انتہائی افسوسناک تھا۔ امپائر کا فیصلہ درست ہو یا غلط اسے قبول کرنا چاہیے۔ کوئی میدان پر دوڑ لگارہا ہے، یقیناً یہ قابل قبول نہیں ہے۔ یہ صحیح نہیں ہے.

تاہم، واٹسن نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ کھیل میں رکاوٹ نے راجستھان کو حکمت عملی تیارکرنے کاخاطرخواہ وقت دے دیا۔ واٹسن نے کہا اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ کھیل کے وسط میں اتنی طویل تاخیر پورے موومنٹ کو شفٹ کرسکتا ہے۔

اس رکاوٹ نے میک کائےکو تیاری کا مزید موقع دے دیا اور یہ راجستھان کے حق میں ہو گیا۔ یہ رکاوٹ بدقسمتی تھی، لیکن آخرکار آپ کو امپائر کے فیصلے کو تسلیم کرنا ہوتاہے اور یہی ہمیں شروع سے سکھایا بھی گیا ہے۔ جس پر عمل کرنا چاہیے۔

راجستھان رائلز ٹیم کے ڈائریکٹر کمار سنگاکارا نے اس ڈرامائی پیشرفت پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا،امپائر کھیل کو کنٹرول کرتے ہیں، آئی پی ایل میں کافی دباؤ ہوتا ہے، ایسی صورت حال میں کئی بارتناو اور فیصلہ کسی کے بھی حق میں جاسکتا ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ میں واقعی یہ طے کرسکتا ہوں کی کیا قابل قبول ہے اور کیا نہیں۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button