تلنگانہ

امیت شاہ کا21 / اگست کو دورہ منگوڈ

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ21/ اگست کوحلقہ اسمبلی منگوڈ کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پرسابق رکن اسمبلی کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی بی جے پی میں شامل ہوں گے۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ21/ اگست کو حلقہ اسمبلی منگوڈ کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر سابق رکن اسمبلی کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی بی جے پی میں شامل ہوں گے۔

راج گوپال ریڈی نے آج یہاں اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ریاست میں بی جے پی کے برسراقتدار آنے کے بعد ہی عوام کے مسائل حل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ تلنگانہ سے خاندانی راج اور کے سی آر کی بدعنوان حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کیلئے وہ حلقہ اسمبلی منگوڈ سے مستعفی ہوئے ہیں۔ سابق رکن اسمبلی نے کہا کہ منگوڈ کا ضمنی الیکشن آئندہ سال منعقدشدنی اسمبلی انتخابات کی سمت طئے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف جو الزامات عائد کئے گئے ہیں وہ من گھڑت اور بے بنیاد ہیں حلقہ کے عوام ہی اس بارے میں غطی فیصلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ اقدار کی سیاست کرتے رہے ہیں اور ہمیشہ کرتے رہیں گے۔

ماضی میں بھی انہیں ٹی آر ایس میں شامل ہونے کا پیشکش گیا تھا لیکن انہوں نے اس جماعت میں شامل ہوناپسند نہیں کیا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ٹی آر ایس کے دور حکومت میں حلقہ اسمبلی منگوڈ اور اس کی عوام کے ساتھ شدید ناانصافی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا ان کے استعفیٰ سے چونکہ ضمنی انتخاب کی راہ ہموار ہوئی ہے اس لئے ٹی آر ایس حکومت حلقہ کی ترقی کیلئے فنڈس جاری کررہی ہے۔