انڈیا گیٹ کے قریب نیتاجی کا مجسمہ 25 فٹ بلند ہوگا

ڈائرکٹر جنرل نیشنل ماڈرن آرٹ گیلری نئی دہلی اے گدانائیک نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے نیتاجی کے مجسمہ کی تیاری کا موقع ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

بھوبنیشور: انڈیا گیٹ کے قریب نصب کیا جانے والا نیتاجی سبھاش چندربوس کا مجسمہ 25 فٹ بلند ہوگا اور یہ پتھر سے تعمیر کیا جائے گا۔

ڈائرکٹر جنرل نیشنل ماڈرن آرٹ گیلری نئی دہلی اے گدانائیک نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے نیتاجی کے مجسمہ کی تیاری کا موقع ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے ایک خانگی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک مصور کی حیثیت سے یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی نے نیتاجی کے مجسمہ کی ذمہ داری مجھے حوالہ کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جب یہ مجسمہ نصب ہوجائے گا تو رائے سینا ہلز سے بھی دیکھا جاسکے گا۔ اس کے لئے پتھر تلنگانہ سے لایا جائے گا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button