تلنگانہ

تلنگانہ: المناک حادثہ میں 6 افراد زندہ جل کر ہلاک

مہلوکین کی شناخت 50سالہ ایم شیویا، اس کی بیوی راجیہ لکشمی، راجیہ لکشمی کی بھانجی35سالہ مونیکا، 2سالہ ہیمابندو، 4سالہ سویٹی اور50سالہ شانتیا(سنگارینی ورکر) کے طورپر کی گئی ہے۔

حیدرآباد: مکان کو آگ لگنے کے واقعہ میں 6افراد زندہ جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے منچریال ضلع کے راماکرشناپورم پولیس اسٹیشن کے تحت گُڈی پلی دیہات میں پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ کل شب ایم شیویا نامی شخص کے مکان میں یہ آگ لگی جس کی اطلاع پڑوسیوں نے پولیس اور فائربریگیڈ کے اہلکاروں کو دی جس پر فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا تاہم تب تک مکان میں موجود 6افراد زندہ جل کر ہلاک ہوگئے تھے۔

مہلوکین کی شناخت 50سالہ ایم شیویا، اس کی بیوی راجیہ لکشمی، راجیہ لکشمی کی بھانجی35سالہ مونیکا، 2سالہ ہیمابندو، 4سالہ سویٹی اور50سالہ شانتیا(سنگارینی ورکر) کے طورپر کی گئی ہے۔

اس واقعہ میں جھلس کر ہلاک ہونے والے یہ افراد شیویا کے رشتہ دار ہیں جواس خاندان سے ملنے کیلئے آئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ راجیہ لکشمی کے یہ رشتہ دار دو دن پہلے آئے تھے۔

پولیس نے کہاکہ اس واقعہ کی جانچ کی جارہی ہے۔ مکان کو کسی کی جانب سے آگ لگانے کے زاویہ سے بھی جانچ کی جارہی ہے۔

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاگیا۔پولیس نے جلے ہوئے مکان سے شواہد جمع کئے۔