مشرق وسطیٰ

جدہ ایئر پورٹ سے مسجد الحرام تک مفت بس سروس

کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ سے زائرین کو حرم مکی پہنچانے کے لیے مفت بس سروس فراہم کی جائے گی۔کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ٹرمنل ون سے مسجد الحرام تک زائرین کو مفت بس سروس فراہم کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے۔

ریاض: سعودی عرب کے شہر جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ایئر پورٹ سے مسجد الحرام تک زائرین کو مفت بس سروس فراہم کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے۔

متعلقہ خبریں
بہار کے موضع میں پاکستانی پرچم لہرانے کی تردید
حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ’اسمارٹ ٹرالیز‘ متعارف (ویڈیو)
سعودی عرب میں پانچ پاکستانیوں کو سزائے موت دے دی گئی
سعودی عرب کا اسرائیل کے خلاف اہم بیان
سعودی عرب میں 2 خواتین سمیت 5 افراد کو سزائے موت

کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ سے زائرین کو حرم مکی پہنچانے کے لیے مفت بس سروس فراہم کی جائے گی۔کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ٹرمنل ون سے مسجد الحرام تک زائرین کو مفت بس سروس فراہم کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مفت بس سروس سے وہی زائرین مستفید ہوں گے جو احرام میں ہوں گے۔

یہ سہولت زائر سعودی شہریوں کو بھی حاصل ہوگی، انہیں مفت بس سروس سے استفادے کے لیے قومی شناختی کارڈ دکھانا ہوگا جبکہ مقیم غیر ملکی زائرین کو یہ سہولت حاصل کرنے کے لیے اقامہ کارڈ پیش کرنا ہوگا۔

ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرمنل ون سے ہر 2 گھنٹے بعد بس حرم شریف کے لیے چلائی جائے گی، بس سروس روزانہ صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک مفت فراہم کی جائے گی۔

ایئر پورٹ سے مکہ روانگی کا مرکز پہلی منزل پر ایکیوریم کے برابر میں ہے، جبکہ واپس ایئرپورٹ کے لیے کدی اسٹیشن اور وقف ملک عبد العزیز پارکنگ مختص ہے۔

دوسری جانب مسجد الحرام سے دوپہر 12 بجے سے لے کر رات 12 بجے تک ہر 2 گھنٹے بعد ایئرپورٹ کے لیے بس سروس مہیا ہوگی۔