آرین خان کو آخرکار ضمانت مل گئی

تینوں کو مشروط ضمانت دیتے ہوئے جسٹس این ڈبلیو سمبرے نے عبوری احکام جاری کئے ہیں جبکہ تفصیلی حکم جمعہ کو متوقع ہے۔

ممبئی: بمبئی ہائی کورٹ نے جمعرات کو آرین خان، ارباز مرچنٹ اور من من دھمیچا کو ضمانت دے دی جنہیں نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے کروز شپ ریو پارٹی میں گرفتار کیا تھا۔

تینوں کو مشروط ضمانت دیتے ہوئے جسٹس این ڈبلیو سمبرے نے عبوری احکام جاری کئے ہیں جبکہ تفصیلی حکم جمعہ کو متوقع ہے۔

احکام کے مطابق، آرین خان، ارباز مرچنٹ اور من من دھمیچا عدالت کا حکم ملنے تک جیل سے باہر نہیں نکل سکیں گے۔ ایک وکیل دفاع نے یہ بات بتائی۔

تینوں کو پانچ دیگر کے ساتھ 2 اکتوبر کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب این سی بی نے کورڈیلیا کروز جہاز مبینہ ریو پارٹی پر دھاوا کیا تھا۔

اگلے دن (3 اکتوبر) کو انہیں باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا گیا اور وہ گزشتہ 27 دنوں سے اپنے گھروں سے دور ہیں اس دوران یہ معاملہ پورے ملک کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

بعد میں، تحقیقات کے دوران، این سی بی نے مزید 12 افراد کو گرفتار کیا تھا جن میں سے کچھ نے خصوصی این ڈی پی ایس عدالت سے ضمانت حاصل کر لی ہے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button