اگنی پتھ اسکیم فوری واپس لی جائے: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے کہاکہ بری فوج‘ بحریہ اور فضائیہ میں کنٹراکٹ بھرتی کے نئے ماڈل کے خلاف زبردست احتجاج ہوا ہے۔ ٹرینوں کو آگ لگادی گئی۔ کئی اپوزیشن جماعتوں اور فوجی ماہرین نے بھی اس اسکیم پر تنقید کی ہے۔

نئی دہلی: کانگریس قائد پرینکا گاندھی وڈرا نے اگنی پتھ اسکیم پر جمعہ کے دن حکومت کو نشانہ ئ تنقید بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کو اس اسکیم میں جلد ترمیم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ حکومت نے جلدبازی میں یہ اسکیم نوجوانوں پر تھوپ دی۔

 کانگریس قائد نے اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ حکومت نے جمعرات کے دن اگنی پتھ اسکیم کے تحت پہلے سال عمر کی اوپری حد 21 سال سے بڑھاکر 23سال کردی۔ بری فوج‘ بحریہ اور فضائیہ میں کنٹراکٹ بھرتی کے نئے ماڈل کے خلاف زبردست احتجاج ہوا ہے۔ ٹرینوں کو آگ لگادی گئی۔ کئی اپوزیشن جماعتوں اور فوجی ماہرین نے بھی اس اسکیم پر تنقید کی ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button