ایمسیٹ اپلیکیشن کرکشن ونڈو 6 جون تک کھلا رہے گا

تلنگانہ اسٹیٹ انجینئرنگ،اگریکلچر اینڈ میڈیکل کامن ٹسٹ (ٹی ایس ایمسیٹ 2022)سے متعلق اپلیکیشن کرکشن ونڈو قائم کیا گیا ہے اور وہ6 جون2022تک کام کرے گا۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ انجینئرنگ،اگریکلچر اینڈ میڈیکل کامن ٹسٹ (ٹی ایس ایمسیٹ 2022)سے متعلق اپلیکیشن کرکشن ونڈو قائم کیا گیا ہے اور وہ6 جون2022تک کام کرے گا۔

امیدوار ٹی ایس ایم سیٹ 2022ایڈٹ ونڈو سرکاری ویب سائٹ eamcet.tsche.ac.inکا استعمال کرسکتے ہیں۔ٹی ایس ایمسٹ 2022 کیلئے رجسٹریشن،اپلیکیشن کرکشن ونڈو کے بند ہوجانے کے بعد جاری رہیں گے تاہم اس کیلئے دیرینہ فیس ادا کرنی ہوگی۔

جواہر لال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی حیدرآباد(جے این ٹی یو-ایچ)کی جانب سے شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ ایمسٹ رجسٹریشنس 7جولائی 2022 تک جاری رہیں گے جبکہ دیرینہ فیس کے بغیر داخل کردہ درخواستوں کی آخری تاریخ ختم ہوگئی ہوگی۔

250روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 7جون ہے۔اس کے بعد امیدوا روں کو 5000روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ 7 جولائی تک رجسٹریشن کا موقع رہے گا۔

ٹی ایس ایمسٹ 2022امتحان 14،15، 18، 19 اور 20جولائی 2022کو منعقد ہوگا۔درخواست فارم میں 6جون کے بعد کوئی تبدیلی نہیں ہوسکتی۔

تبصرہ کریں

Back to top button